مومنہ مستحسن کا عجیب کارنامہ

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن سوشل میڈیا پرعجیب و غریب پوز والی تصویر شیئر کرنے پر شائیقین کی تنقید کا شکار ہیں۔
’آفرین آفرین‘ گانے سے مقبول ہونے والی مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر منفر پوز والی ایک تصویر شیئر کی جس پرکچھ مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ متعدد نے مذاق اڑاتے ہوئے سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ جس نے بھی اس پوز کا آئیڈیا دیا اسے ایک مکا مارا جائے جب کہ عاشو نامی صارف نے انہیں الٹی مومنہ کہا۔
ایک مداح نے گلوکارہ کی تصویر پر لکھا کہ ارے کوئی تو سنبھالو جب کہ ایک اور صارف نے طنز و مزاح کے ساتھ کہا کہ بس یہی پوز رہ گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News