اداکارہ منشا پاشا نے اپنے منگیتر کا راز کھول دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے منگیتر کا راز کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منشا پاشا کی منگنی کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کے منگیتر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
گزشتہ روز پہلے اداکارہ منشا پاشا نے جبران ناصر سے منگنی کی جس پر ان کے مداحوں کے جانب سے کچھ ملے جلے رائے ملی اور بہت سے لوگوں نے تو ان کی منگنی پر بہت حیرت کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی جوڑی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسک می کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحو ں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔
منشا پاشا اور جبران ناصر کا منگنی کی تقریب میں ڈانس ۔ ویڈیو وائرل
اداکارہ سے ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے منگیتر کے بارے میں سوال کیے۔
منشا نے مداحوں کے ہرسوال کا بہت اچھے سے جواب دیا اور انہوں جبران ناصر کے بارے میں انکشاف بھی کیا کہ ان کے منگیتر بریانی بہت مزیدار بناتے ہیں۔
اداکارہ نے جبران سے پہلی ملاقات کے بارے میں کیے جانے والے جواب پرکہا کہ یہ کہانی جبران زیادہ بہتر انداز میں بتاسکتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والے اسٹیکر کا بھی اضافہ کیا۔
شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی انہیں کچھ نہیں معلوم، سب دیکھتے ہوئے شیڈول ترتیب دینا ہوگا۔
منشا نے بتایا کہ ان کے منگیتر مزاحیہ مزاج رکھتے ہیں اور اگرموڈ میں ہوں تو کافی مزاحیہ ہیں۔
دوسری جانب ڈپریشن پر قابو پانے سے متعلق سوال پر منشاء نے کہا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں لیکن اس کیلئے کسی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے ڈپریشن کا سامنا کرنے والے تمام افراد کیلئے پیغام دیا کہ سائیکولوجسٹ یا تھراپسٹ کے پاس ضرور جائیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔
نئے سال سے متعلق پلانز کا پوچھنے والے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال کشمیر میں امن دیکھنا چاہتی ہیں۔
مداحوں ک جانب سے انہیں منگنی کی مبارکباد بھی دی گئی جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے اداکارہ نے اپنے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے بتایا کہ وہ زاہد احمد کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل اور جنید خان کے ساتھ ایک فلم کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

