Advertisement

ماہرہ خان نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں بتا دیا

ماہرہ خان

پاکستان کی ناموراداکارہ نے اپنے مداحوں کو دوسری شادی کرنے کے بارے میں بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دوسری شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ کب دوسری شادی کر رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ سے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی شادیا ں چل رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیزاوریاسرحسین کی شادی ہوئی اور اس سے قبل نمل اور حمزہ علی شادی کے رشتہ میں جڑے تھے اب مداحوں کو اس بات کو معلوم کرنے میں دلچسپی ہے کے آخر ماہرہ خان کب دوسری شادی کر رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان زیادہ پُرکشش کیوں، مہوش حیات

Advertisement

گزشتہ روز پہلے شہبازعلی نامی صارف نے ٹوئٹر پر ’’آسک ماہرہ‘‘ سیشن کے دوران ان سے یہ سوال پوچھ ہی لیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو دوبارہ شادی کرلینی چاہیئے؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے ان ہی کے اندازمیں کہا جب لگے گا تو کرلوں گی۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1212428718787964928

ماہرہ خان کے دوسرے شادی کے جواب دینے کے انداز کو سوشل میڈیا پربہت سراہا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین تو کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی جب چاہیں شادی کریں نہیں تو نہ کریں۔

یادرہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں کی تھی لیکن بعد ازاں دونوں میں طلاق ہوگئی اور ماہرہ خان اورعلی عسکری کا ایک بیٹا اذلان ہے جو ماہرہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

واضح رہے حال ہی میں ایشیا کی 50  پرکشش خواتین میں اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر جبکہ اداکارہ مہوش حیات نویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Advertisement

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50  پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو ایشیا کی رواں سال نویں پرکشش خاتون قراردیا گیا لیکن مہوش اس فیصلے سے ناخوش تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version