Advertisement

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

ماہرہ خان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اورماڈل ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتصاویر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماہرہ آج کل میکسیکو کی سیاحت میں مصروف ہیں ،اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ وہا ں کی تصاویر بھی شیئر کیں جو سوشل پر وائرل ہوچکی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطی کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاونٹ پر میکسیکن ریاست کوئنتاناروکی انتہائی خوبصورت تصاویر کو شیئر کیا تو ہزاروں افراد نے ان کی تصاویر کو پسند کیااوران کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی۔

Advertisement

خایل رہے کہ ماہرہ نے میکسیکن ساحل اور دیواروں پر بنے فن پاروں کو بھی بذریعہ تصاویر اپنے مداحوں تک پہنچایا اور میکسیکن ثقافت کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

اس قبل ماہرہ خان کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی  جس میں اداکارہ اپنے مداحوں کودلہن بننے کے مختلف انداز بتاتی ہوئی نظر آرہی تھی۔

ماہرہ خان کے ساتھ ویڈیو میں اداکارہ فائزہ سلیم بھی موجود تھی اور ان دونوں نے ویڈیو میں دلہنوں کے مختلف انداز بتائے تھے۔

دلہنوں کے مختلف انداز پر بنائی گئی ویڈیو کو بہت لوگوں نے پسند کیا تھا کیونکہ یہ ویڈیو مذاح سے بھرپور تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔

ماہرہ خان ایشیاکی پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل

اداکارہ ویڈیو میں ایسی دلہن بھی بنی جو مغربی انداز مین اپنی شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس موقع پر ماہرہ خان نے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ نامی دلہے سے شادی کررہی ہیں اور اپنی بارات پر وہ سائیکل میں بیٹھ کر انٹری کریں گی۔

اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں نے مختلف قسم کی دلہنوں کا بتایا تھا کے کس کس قسم کی دلہن ہوتی ہیں ، بہت سے ایسی دلہن ہوتی ہے جنہیں اپنی شادی کی کوئی پروا نہیں ہوتی جبکہ کچھ ایسی ہوتی ہے جو اپنی شادی کے معاملے میں بہت جزباتی ہوتی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے ڈرامے ‘ہمسفر’ کے مشہور ڈائیلاگ ‘ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں؟’ کو بھی مزاحیہ انداز میں پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیا کی 50  پرکشش خواتین میں اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر جبکہ اداکارہ مہوش حیات نویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version