Advertisement

فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلم ’زندگی تماشا‘ کی نمائش روکنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔

چوہدری قدیر احمد کی طرف سے دائر درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات، سینٹرل سنسر بورڈ اور سرمدکھوسٹ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہےکہ سوشل میڈیا پر فلم کا پرومو جاری کیا گیا،فلم زندگی تماشا آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے۔

فلم سے مذہبی لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،فلم زندگی تماشا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے،شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔

درخواست استدعا کی گئی ہے کہ فلم زندگی تماشا کی نمائش سے روکنے کا حکم دیا جائےاوردرخواست پر فیصلہ آنے تک فلم کی نمائش روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ  حکومت پاکستان نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کو نمائش سے دو دن قبل روکنے کے احکامات دیتے  ہوئے  اور فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز کی جانی تھی تاہم تنازعات کی زد میں آنے کے بعد سنسر بورڈ نے فلم کا پھر سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version