اداکارہ میرا سپتال بنانے میں کیوں ناکام ہوگئی؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا سپتال بنانے میں کیوں ناکام ہوگئی؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال کی تعمیر کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں بس انہیں اب تک اس کے لیے مخلص ٹیم ہی نہیں ملی ہے۔
اداکارہ میرا نے اسپتال بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال نا بنانے سے متعلق کچھ غلط باتیں میڈیا پہنچا رہا ہے ۔
میرا نے بتایا کہ درحقیقت اسپتال نا بنانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ مخلص ٹیم نہیں ملی انہوں نے مزید کہا کہ میں مانتی ہوں کہ اسپتال کے پراجیکٹ کو ہینڈل نہیں کر پائی۔
اداکارہ نے کہا کہ اسپتال کے لیے انہیں مخلص ٹیم نہیں ملی اس لیے اسپتال کو ابھی تک مکمل نہ کر سکی لیکن میں یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں ہاری نہیں مگر لیٹ ہوگئی ہوں۔
گزشتہ ماہ قبل اداکارہ میرا نے اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے نام پر فلاحی اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا،ادکارہ نے پہلے یہ اسپتال قصور اور پھر سیالکوٹ میں بنناے کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ میرا نے بتایاکہ اسپتال کی تعمیر کی جگہ کے حوالے سے بتایا کہ اسپتال کے لیے زمین کا مطالبہ مریم نواز سے کیا تھالیکن اب تک انہیں زمین ہی نہیں مل سکی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ادکارہ میرا ہر جگہاسپتال کے لئے چندے کی اپیل کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News