مانی نے حرا کو کیا قیمتی تحفہ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی حرا مانی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا نے بتایا کہ سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر مانی نے انہیں بہت قیمتی تحفہ دیا ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں گلاب اور چنبیلی کے پھولوں کے گجرے پہنے ہوئے ہیں۔
اداکارہ حرا نے بتایا کہ مانی کی جانب سے دیے جانے والے یہ گلاب اور چنبیلی کے پھول ان کے لیے بہترین تحفہ ہے۔
گزشتہ روز قبل حرامانی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اُن کی کامیابی اور شہرت کی وجہ اُن کے شوہر مانی ہیں۔
اداکارہ حرا مانی کے شوہر بھی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے
اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی کامیابی کی وجہ بتائی تھی۔
یاد رہے کہ حرام ما نی نے شو بز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد نہایت کم وقت میں شہرت حاصل کی جس کا تمام سہرا وہ اپنے اداکار شوہر مانی کو دے رہی ہیں۔
حرا کے شوہر مانی کسی تعریف کے محتاج نہیں،وہ کئی سالوں سے اداکاری،کا میڈی،اسکرپٹ رائٹنگ،میزبانی اور منفرد ٹاک شوز کر کے مدا حوں سے داد وصول کر تے رہتے ہیں۔
اداکارہ حرا نے اپنی شئیر کی گئی ویڈیو میں مدا حوں کو بتایا تھا کہ آج سے گیارہ سال قبل میں صرف ایک عام سی لڑکی تھی اور میری شادی ایک مشہور شخصیت یعنی مانی سے ہوئی اور اُس وقت مجھے صرف مانی کی بیوی کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اُسی زمانے میں مجھے ایک شو کی آفر ہوئی تھی تو میں بہت ڈر گئی تھی اور سوچ میں پڑگئی تھی کہ میں یہ کر بھی پاؤں گی یا نہیں کیونکہ اُس وقت میرا بڑا بیٹا مزمل بھی تھا۔
حرا مانی نے مزید بتایا تھا کہ میں یہاں اپنے شوہر کی جتنی تعریف کروں اُتنی کم ہے کیونکہ مانی نے مجھے یقین دِلایا تھا کہ حرا کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا ہےاور تم سب کر سکتی ہو۔
حرا نے کہا کہ مجھے آج جتنی بھی شہرت اور کامیابی ملی ہے وہ صرف اور صرف مانی کی وجہ سے ملی ہے،ہر مرد کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی ماں، بہن اور بیوی میں یہ اعتماد پیدا کرے کہ ہاں وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔
حرا نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری زندگی میں کسی بھی ایسے شخص کا ہونا بہت ضروری ہے جو ہماری صلاحیتوں کو، ہماری طاقت کو بڑھانے میں مدد کرے،انہوں نے مزید لکھا کہ میری زندگی میں ایسا شخص مانی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حرا اکژ اپنے شوہر کے لیے محبت بھری پوسٹ شئیر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

