گلوکارعاصم اظہر کا البم ’زیرو‘امریکی میوزیکل بینڈ ’کریویلا‘ کے ساتھ ریلیز

پاکستان کے گلوکار عاصم اظہر کا نیا البم ’زیرو‘امریکی میوزیکل بینڈ ’کریویلا‘ کے ساتھ ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے مشترکہ میوزیکل البم ’زیرو‘امریکی میوزیکل بینڈ ’کریویلا‘ کے ساتھ ریلیز کر دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے ایلبم ’زیرو‘ کی یہ البم مکمل طور پر پاکستانی نژاد امریکی بہن گلوکاروں یاسمین یوسف اور جہان کا میوزیکل البم ہے۔
تاہم اس میوزیکل البم کو تیار کرنے میں عاصم اظہر نے ان کا ساتھ دیا۔
عاصم اظہر نے نے ’زیرو‘ میوزیکل البم کے گانے ’پیراڈائیز‘ کو پروڈویوس بھی کیا۔
یاد رہے کہ کریویلا کے میوزک البم کو متعدد آن لائن اور ڈیجیٹل میوزیکل آڈیو و ویڈیو پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا اور عاصم اظہر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اپنے پروڈیوس کردہ گانے کی ویڈیو شیئر کی۔
My new song with @Krewella is finally out!!! 😊 https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2020/02/500123/amp/
— Asim Azhar (@AsimAzharr) January 31, 2020
اپریکی گلوکارہ نے بھی میوزک البم کی ریلیز کے موقع پر عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی گلوکاراؤں یاسمین یوسف اور جہان، تقریبا ایک دہائی سے زائد عرصے سے میوزک سے وابستہ ہیں اور اب تک ان کے بہت سے گانے ریلیز کیے جا چکے ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 5 : ماہرہ خان اور مہوش حیات اپنے جلوے بکھیریں گی؟
انہیں نہ صرف امریکا کے ساتھ ساتھ جنوبی امریکی ممالک، یورپی ممالک اور بھارت سمیت پاکستان میں بھی شہرت حاصل کی ہے۔
اس سے قبل دسمبر 2019 میں امریکی میوزیکل بینڈ نے پاکستانی موسیقار کے اشتراک کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ ’زیرو‘ کو 31 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز قبل علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا تھا۔
پی ایس ایل 5 کے گانے پر شائقین کی جانب سے بہت ہی برا ردعمل موصول ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News