مایا علی، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھر کی صفائی شروع کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے گھر کی صفائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مایا علی کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر اپنے گھر کی صفائی کرتی نظر آرہی ہیں۔
مایا علی کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے گھر کے دروازے، سوئچ بورڈ اور کھڑکیاں وغیرہ صاف کر رہی ہیں۔
مایا علی نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ آئیے ہم اپنے گھر سے شروع کرتے ہیں، دروازے کے نوزلز، سوئچ بورڈز اور ایسی چیزوں کو صاف کرتے ہیں جن کو ہم روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ ہاتھ لگاتے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوئیں۔
یاد رہے کہ مایا علی نے اپنی پوسٹ میں تین ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔
پہلا ہیش ٹیگ، WashYourHands
دوسرا ہیش ٹیگ، UseHandSenitizer
تیسرا ہیش ٹیگ، TakecareOfYourself
مایا علی، حکومت یومیہ اجرت لینے والوں کے بارے میں سوچے
یاد رہے کہ اِس سے قبل مایا علی نے انسٹاگرام پر حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ حکومت ان حالات میں یومیہ اجرت لینے والوں کے بارے میں سوچے۔
مایا علی نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ ان حالات میں یومیہ اجرت لینے والوں کے بارے میں سوچے۔
اداکارہ نے مشورہ دیا تھا کہ حکومت یومیہ اجرت لینے والوں کے لیے ایسی ٹیم کا بندوبست کرنے کی کوشش کرے جو بروقت پہنچ کر مفت معائنہ کرے۔
واضح رہے کیمشن کے اختتام میں اداکارہ مایا نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ کریں اور اپنے لیے، اپنے اہل خانہ اور پوری انسانیت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتیں، ’بیشک اللہ سب سے بڑا ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

