Advertisement

نیلیم منیر، مشکل حالات ہی کیوں نہ ہوں مسلمان کبھی گھبراتا نہیں

نیلیم منیر

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلیم منیر نے کہا کہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے چاہے کتنا ہی مشکل وقت کیوں نا ہو۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ جیسے بھی مشکل حالات ہی کیوں نہ ہوں مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے۔

نیلم منیر خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسلمانوں کو اِس مشکل وقت میں اللّہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتی نظر آرہی ہیں۔

نیلم منیر نے ویڈیو میں کہا کہ اگر تُم پہچانتے ہو اور تمہارے اندر ایمان ہے تو تمہیں ڈر کس بات کا ہے؟

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ اختیار کرو۔

اداکارہ نے کہا کہ سب چیزوں سے بڑھ کر جو بات ہے وہ یہ ہے کہ اللّہ نے تمہیں وقت دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھر میں کُھل کر عبادت کرو، اللّہ تعالیٰ کو مناؤ، اُس سے معافی مانگو۔

نیلیم منیر نے کہا کہ یہ وقت بھی بہت خوش نصیبوں کو ملتا ہے ورنہ لوگوں کی زندگیاں تو ایسے ہی گُزر جاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ بہت غفور الرحیم ہے اُس کی رحمت کو پہچانو، اللّہ اپنے بندوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سب کے لیے بہت زیادہ دُعا کرتی ہوں جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں، میں آپ سب کے لیے اور پاکستان میں جتنے بھی لوگ ہیں اُن سب کے لیے بھی دُعا کرتی ہوں۔

Advertisement

میں اللّہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں اور دُعا کرتی ہوں اللّہ پاک بس اب یہ وبا ختم کردے کیونکہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ جب تک اللّہ نہیں چاہے گا اُس وقت تک کوئی دوا، کوئی ویکسین نہیں بنے گی۔

واضح رہے ویڈیو کے اختتام میں اداکارہ نے کہا کہ دُنیا اللّہ کی ہے سارا کنٹرول اللّہ کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version