مایا علی، حکومت یومیہ اجرت لینے والوں کے بارے میں سوچے

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے حکومت سے درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان حالات میں یومیہ اجرت لینے والوں کے بارے میں سوچے۔
اداکارہ نے مشورہ دیا کہ حکومت یومیہ اجرت لینے والوں کے لیے ایسی ٹیم کا بندوبست کرنے کی کوشش کرے جو بروقت پہنچ کر مفت معائنہ کرے۔
منشا پاشا، یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے مدد کا اعلان کردیا
مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماسک پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 5روز قبل امریکا کے دورے سے واپس آئیں ہیں ۔
اداکارہ نے بتایا کہ امریکا میں مجھے سردی کی شکایت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیے اسکریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ایئر پورٹ تمام انتظام موجود تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اگلے 2دن تک انہوں نے اپنی دیکھ بھال کی اور 2 دن تک کورونا کی تشخیص کے لیے کروائے گئے ٹیسٹ کا انتظار کیا۔ جو الحمداللہ منفی آئے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کورونا کا ٹیسٹ کروانے کے بعد کا وقت بہت مشکل سے گزارا اور میرے یہ دن اضطراب، دباؤ اور خوف کی کیفیت میں گزارے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے مایا علی نے کہا کہ ابھی تک اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہمارے پاس کوئی علاج موجون نہیں ہے لہزا یہ وقت ناصرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لئے ایک اہم وقت ہے، ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے
کیپشن کے آخر میں مایا نے ان لوگوں کے لیے اپنی پریشانی کا اظہار کیا جو یومیہ اجرت پر گزر بسر کرتے ہیں۔
مایا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود متعدد لوگ یومیہ اجرت حاصل کرتے ہیں ، ایسے حالات میں ان کے پاس خود کو اور اپنے اہل خانہ کو کھلانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
مایا علی نے کہا کہ یہ گھبرانے کا وقت نہیں ہے انشاءاللہ یہ وقت بھی خیر و عافیت سے گزر جائے گا۔
کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے مایا نے کہا کہ ہمارے محفوظ مستقبل کیلئے معاشرتی دوری ہی واحد راستہ ہے، کچھ دیر دوسروں کو گلے نہیں لگائیں تاکہ ہم بعد میں زیادہ خوشی سے مل سکیں۔
واضح رہے کیمشن کے اختتام میں اداکارہ مایا نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ کریں اور اپنے لیے، اپنے اہل خانہ اور پوری انسانیت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتیں، ’بیشک اللہ سب سے بڑا ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

