میری زندگی میری مرضی، اداکارہ زارا نور عباس

پاکستان کی اداکارہ زارا نور عباس خواتین کے حق میں بول اُٹھی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری زندگی میری مرضی نعرے کا دائرہ اختیار خواتین سے بڑھ کر سب کے حقوق کی عکاسی کرتا۔
انٹرویو میں اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعروں کی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ عورت مارچ میں لگایا جانے والا نعرہ دراصل یہ ہے کہ ’میری زندگی میری مرضی، ہمیں اس سچ کو تسلیم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے عورت مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
زارا نور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مارچ انسانیت کے لیے ہو تو یہ بہت اچھا ہے۔
زرا نے ایک عورت ہونے کے تحت کن مشکالات کا سامنا کیا اس حوالے مداحوں کو دورانِ انٹرویو بتایا کہ ابتدائی ایام میں شوبز میں کام کرنے پر پابندی کا سامنا تھا، پھر ایک روز انہوں نے اپنے والد سے بیٹھ کر بات کی اور انہیں منایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے والدین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے تعلیم دی جس کے بعد میں نے خود ہی صحیح اور غلط کی تمیز کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے عورت مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News