اداکارہ نیلیم منیر پاکستانی تاریخ کی شوقین

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلیم منیر تاریخی سکّوں کی شوقین نکلی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلیم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تاریخی سکّوں کا مجموعہ مداح کو دِکھا دیا اور کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔
نیلیم منیر نے مداحوں کو وہ تاریخی ایلبم دِکھایا جس میں اُنہوں نے پاکستان کے تاریخی سکّوں کا مجموعہ سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
نیلیم نے پاکستان کے سب سے پہلے سکّے کی تصویر شیئر کی جو 1948 میں جاری ہوا تھا۔
1948 میں جاری ہونے والے سکے کی تصویر اداکرہ نے انسٹاگرام پر شئیر کی جس پر حکومتِ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ نیلیم منیر نے پاک چین کی 60 سالہ دوستی پر جاری ہونے والی سکّے کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب سکّے کی تصویر بھی شیئر کی۔
اُنہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام پر بنے خاص سکّے کی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے شہید بے نظیر بھٹو کے نام کا سکّہ بھی مداحوں کو دکھایا۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے سکّوں کے مجموعے کا نام’پاکستان کوائن ایلبم‘ ہے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سکّوں کے سفر کے ذریعے پاکستان کی تاریخ جو ناقابلِ یقین ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

