ماہرہ خان کا سوال، ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟

پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ ماہرہ خان نے عورت مارچ کے حوالے سے سوال کیا کہ آخر ہم مارچ کیوں کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے عورت مارث کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اپنے لیے نہیں محروم لوگوں کے لیے مارچ کرنا چاہیے۔
I’m sure those who have been organizing the Aurat March are experienced, have been working for years for the cause of women..they have a better idea of what should and should not be done. I write out of pure observation. #WhyIMarch pic.twitter.com/D3AUQYM3Re
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 4, 2020
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عورت مارچ کے حوالے سے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟
اداکارہ نےٹوئٹر پر کہا کہ بحیثیت ایک مراعات یافتہ عورت میں ان کے لیے مارچ کرتی ہوں جو میری طرح استحقاق نہیں رکھتے، ان کو وہ حقوق حاصل نہیں جو کہ مجھے اس وقت سے میسر ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں۔
اداکارہ نے عورت مارچ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اس پر خوش ہوں گے، کیا ہمیں اپنے نعروں اور لفظوں کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے؟ کیا ہمیں وہ پلے کارڈز تھامنا چاہیے جس کاز کے لیے ہم لڑرہے ہیں؟
ماہرہ خان نے عورت مارچ میں مانگےجانے والے حقوق اور اُن پر حاصؒ کردہ کے حوالے سے کہا کہ ، بنیادی حقوق اور ضرورتوں سے محروم لوگ جو یا تو اپنے حقوق کے حوالے سے ناآشنا ہیں یا پھر انہیں یہ میسر ہی نہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ کیا ہم ان قوانین پر مبنی بینرز اٹھا سکتے ہیں جن کے نفاذ کے لیے ہم کوشاں ہیں، اور جن سے خواتین کو سالوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر عورت مارچ کےحوالےسے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ ہم کیوں مارچ کررہے ہیں؟ تو پھر ہم ایسے پوسٹرز کیوں اٹھاتے ہیں جو صرف اشتعال کا باعث بنتے ہیں۔
اداکارہ نے پاکستان جیسے ملک کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ مساوی حقوق کے حصول کے نظریے کی جانب گامزن ہے۔
واضح رہےکہ عورت مارچ کے حوالے سے ٹوئٹر پر دیے جانے والے پیغام میں ماہرہ نے کہا کہ ہم سب کو جو کہ کوئی اختیار یا مراعات رکھتا ہو، اسے ایسی زبان استعمال کرنا چاہیے جو کہ ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہو اور ہمیں اپنے لیے مارچ نہیں کرنا چاہیے، ہمیں ان کے لیے مارچ کرنا چاہیے، جو اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News