جیو چینل کے شرائط نہیں مان سکتا، خلیل الرحمان

مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میں جیو ٹی وی چینلز کی شرائط نہیں مان سکتا ہوں اس لئے معاہدہ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق جیو ٹی چینل کے ایک شو میں مصنف خلیل الرحمان قمر نے ایک عورت سے نہایت بدتمیزی سے بات کی اور مغلظات بھی کہی جو کہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے گردش کر رہی ہے۔
آج اس ٹھیک دو روز بعد جس جیو چینل اور پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے خلیل صاحب کو معاہدے کی معطلی کا نوٹس دیا گیا تھا اور شرائط رکھی گئی تھی جس میں سرِفہرست معافی مانگنا تھا۔
ان تمام شرائط کو ڈھیر کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شرمناک نعروں والی فارن فنڈڈ عورتوں کی طرف داری میں جیو ٹی وی کی شرائط کو ٹھوکر مارتا ہوں، آئندہ کبھی اس چینل کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
AdvertisementNote down people And @HarPalGeoTv pic.twitter.com/oiHYJ0ci6h
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) March 5, 2020
انہوں نے کہا کہ اللہ بہت بڑا ہے، اپنے نیک کازکی خاطر جیوٹی وی کی منفی شرائط قبول نہیں ہے اور نہ صرف معاہدہ ختم کررہا ہوں بلکہ آئندہ بھی کبھی جیو چینل کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
خلیل الرحمان قمرآج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا
خلیل الرحمان قمر نے اس سے قبل بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدتمیزی کی ابتدا ماروی سرمد کی جانب سے ہوئی معافی بھی ان کو مانگنا ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے درمیان لفظوں کی ایک جنگ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن رہی ہے۔
یہ واقعہ نیو نیوز کے ایک پروگرام پر پیش آیا جس میں عورت مارچ کے حق اور مخالفت میں دلائل دیے جا رہے تھے۔
خواتین کی ریلی 8 مارچ کو ہونے جا رہی ہے لیکن اس سے قبل ہی اسلام آباد میں کچھ افراد نے ایک میورل (دیوار پر بنی تصویر) پر سیاہی مل کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے خلیل الرحمن قمر کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے نفرت انگیز الفاظ کے استعمال پر ایسے رویوں کی مذمت کی ہے جبکہ بعض لوگ چینل کی انتظامیہ اور اینگر پرسن پر ’کچھ نہ کرنے‘ پر تنقید کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News