Advertisement

وقار ذکا نے سوشل میڈیا کی تمام کمائی کورونا متاثرین کے نام کردی

وقار ذکا

پاکستان کے نامور سوشل میڈیا آرٹسٹ وقار ذکا نے اپنے سوشل میڈیا کی تمام کمائی کورونا وائرس کے متاثرین کے نام کرنے کا  اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وقار ذکا وہ واحد سوشل میڈیا آرٹسٹ ہیں جو کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے اپنی تمام کمائی دینے  کے لیے میدان میں آگئے۔

صرف یہی نہیں ، جب سب لوگ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں اور تمام نیوز چینلز صرف کورونا کی باتیں کررہےہیں ایسے میں وقار ذکا عوام  کا ڈپریشن کم کرنے اور ان کی انٹرٹینمنٹ کی کے لیے ’ہیڈ فون شو  ‘کے نام سے ایک منفرد  شو لے آئے۔

وقار ذکا کا ’ہیڈ فون شو‘ دیکھتے ہی دیکھتے عوام میں  مقبولیت حاصل کرگیا ہے اور اس وقت ٹرینڈنگ میں رہنے والاواحد انٹرٹینمنٹ شو بن گیا ہے۔

Advertisement

وقار ذکا کا’ہیڈ فون شو‘ صرف دو دن میں 862 ڈالرز کی امداد جمع کرچکا ہے جو کہ سب کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

وقار ذکا وہ واحد آرٹسٹ ہیں جو امداد کی مد میں جمع ہوئی رقم سو فیصد مستحق افراد تک پہنچاتے ہیں ۔ انہوں نے اس کے لیے ایک ٹرینڈ ’نیکی کر سوشل میڈیا پہ ڈال‘ کے نام سے  پانچ سال قبل شروع کیا تھا۔

اگرآپ بھی کورونا سے متعلق خبریں سن کر ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں تو یوٹیوب کھولیے اور ’ہیڈ فون شو‘ سے لطف اندوز ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version