پاکستانی نوجوانوں نے ہیری پورٹر فین میڈ مووی بنا ڈالی

ہیری پوٹر فلم کے شائقین پوری دنیا میں ہی موجود ہے لیکن پاکستان کے شائقین نے ہیری پوٹر فلم بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالبعلموں نے ہیری پوٹر فلم بنا کر سب کو حیران کردیا۔
#Voldemort is back, but this time he's come to #Pakistan — @gcuniversitylhr students come up with Pakistan’s first fan-made #HarryPotter movie, "The Last Follower & The Resurrection of Voldemort". 84 mins film is premiered at #GCU lastnight. #Welldone Ravians we’re proud of you! pic.twitter.com/SGxMB9N9f2
— GC University Lahore (@gcuniversitylhr) March 7, 2020
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے بنائی جانے والی ہیری پوٹر فلم کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈ یا پر وائرل ہو رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور کے طالب علموں نے ’خیالی پروڈکشن‘ کے بینر تلے پاکستانی ہیری پوٹر فلم ’دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریزوریکشن آف وولڈمورٹ‘ ریلیز کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ریلیز کی جانے والی ویڈیو پر شائقین کی جان سے جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اس فلم کو لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ہی فلمایا گیا ہے جس میں انہوں نے یونیورسٹی کو ہاگ وارٹس دکھایا ہے۔
پاکستانی ہیری پوٹر ’دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریزوریکشن آف وولڈمورٹ‘فلم کی کہانی کو ولید اکرم نے تحریر کیا ہے اور اس فلم کے ہدایت کار بھی ولید اکرم ہی ہیں۔
فلم کے حوالے سے ولید اکرم کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے فنِ تعمیر نے انہیں اس فلم کو بنانے کے لیے کہا تھا۔
ان کا فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اگر اس دنیا میں کوئی ہوگ وارٹس ہے تو وہ جی سی یو لاہور ہے۔
فلم کی شوٹنگ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو مکمل طور پر ایک عام کیمرے سے شوٹ کیا گیا ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں عمر داڑ، جاذب، مریم حسن نقوی، طلحہ، دعا مریم، شیخ مبشر اور حبیب چوہدری بھی شامل ہیں۔
فلم کے ریلیز کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کو صرف لاہور میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
فلم کو دیگر جگہوں پر ریلیز کر نے کے موضوع پر فلم کے ہدایت کار نے بات کی اور کہا کہ امید ہے کہ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے
واضح رہے کہ ہدایت کار ولید نے کہا کہ ہم ملک بھر کے سینما گھروں میں بھی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

