ہالی وڈ کی ہارر فلم بی ہائنڈ یو کا ٹریلر ریلیز

ہالی وڈ کی ہارر فلم بی ہائنڈ یو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس کی کہانی خوف ناک اور لرزہ خیز واقعات پر مبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہارر فلم بی ہائنڈ یو کی کہانی دو بہنوں کے گھر چھپے ایک آئینے پر مبنی ہے جس میں بد روح قید ہیں۔
اس فلم کی کہانی میں دو بہنوں کے گھر میں موجود آئینے کو ڈھانپ کر رکھا ہوا ہےجس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں قید بد روح آزاد نا ہوجائے ۔
یاد رہے کہ ایک روز غیر ارادی طور پر ایک شیطان صفت چھپے آئینے سے آزاد ہو جاتی ہے اور پھر قیامت خیز واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
یہ فلم ہارر منظار سے بھر پور ہے جو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ضرور کامیب رہے گی۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ کی ہاررفلم 17 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News