معروف اداکار شمعون عباسی تھائی لینڈ میں پھنس گئے

پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی کورونا وائرس کے سبب تھائی لینڈ میں پھنس گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کی جانب سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے تھائی لینڈ میں پھنسے ہونے کی وجہ اور دیگر تفصیلات اپنے مداحواں اور دیگر عوام کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شمعون عباسی احتیاطی تدابیر احتیار کرنے کی ہدایات کر رہے ہیں اور عوام کو محفوظ رہنے کے لئے بھی پابند کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو تقریباً 18 منٹ کی ہے جس میں وہ تھائی لینڈ کے موجودہ حالات اور وہان پر گزرنے والے ہر ایک دن کا مختصر تبصرہ اداکار شمعون عباسی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

