Advertisement

امریکی اداکار مارک بلم کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

امریکی اداکار

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار مارک بلم69  سال کی عمر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔

اداکار نیو وہ نیویارک کے پریسبائٹیرین  اسپتال میں زیر علاج تھے

یاد رہے کہ مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار مارک بلم نے نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ میں بھی کام کیا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین اگر کورونا وائرس کے بارے میں وقت پر بتاتا تو اتنے برے حالات نہ ہوتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا  کہ چین نے اس بیماری کو ایک لمبے عرصے تک چھپائے رکھا۔ دوسری  جانب امریکی  صدر نے یہ بھی کہا کہ میرے چین کے صدر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اور چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گھروں سے بے دخلی کے احکامات پر پابندی  بھی عائد کر دی ہے اورکہا کہ کرائے یا اقساط نہ دینے والوں کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔

خیال رہے کہ نائب صدر مائیک پینس کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا تھا مائیک پینس نے ٹیسٹ کا فیصلہ اپنے سٹافر کو کورونا وائرس ہونے کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  میرے ساتھ میری بیوی بھی کرونا کا ٹیسٹ کرا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کرونا کی وبا کی روک تھام کی ذمہ داری نائب صدر مائیک پینس کو سونپی ہے۔

بریٹ گیروائر نائب سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ  کے مطابق ابھی تک امریکا میں کورونا وائرس کے دس ملین ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 24 ہزار 137 ہے جن میں 64 فی  صد مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Advertisement

کورونا وائرس سے امریکہ  میں  ہلاکتوں کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 171ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version