حمزہ علی عباسی ، بولنے یا لکھنے سے پہلے لاکھوں بار سوچتا ہوں

پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بارے میں اہم بات مداحوں کو بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اب کچھ بھی بولنے یا لکھنے سے پہلے لاکھوں بار سوچتا ہوں۔
I use to be very outspoken, very loud. As i get close to Allah, all of that has vanished. Now I tremble & think a million times before i say something publicly for every word i write, i know ill be held accountable by the king of all kings, my creator, my God, my Allah.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) April 28, 2020
اداکار نے بتایا کہ میں جانتا ہوں تمام بادشاہوں کا بادشاہ میرا حساب کتاب کرے گا، میرا مالک، میرا خدا، میرا اللہ۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بارے میں بتایا کہ پہلے میں بہت زیادہ اور زور سے بولنے کا عادی تھا لیکن جب سے ﷲ تعالیٰ کے نزدیک ہوا ہوں یہ سب کچھ غائب ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اب حمزہ علی عباسی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ہی پوسٹ شیئر کرتے نظر آئے جن کے ذریعے وہ مداحوں کو اسلامی تعلیمات کی جانب راغب کرسکیں۔
گزشتہ دنوں حمزہ علی عباسی نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے حق میں بیان بھی دیا تھا۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مولانا طارق جمیل ایک اچھے انسان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

