Advertisement

ماہرہ خان کا عاصم رضا کے لیے محبت کا پیغام

ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے عاصم رضا کے لیے محبت کا پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ساتھ نامور ہدایت کار عاصم رضا موجود ہیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی ج انے والی تصویر میں اداکارہ نے تویل کیمشن لکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے عاصم، میں کیسے آپ سے گلے ملنا، آپ کو تنگ کرنا بھول سکتی ہوں، اور میں کیسے آپ کے گھر میں ڈانس کرنا اور گانا گانا بھول سکتی ہوں۔‘

Advertisement

ماہرہ خان نے لکھا کہ’میں جانتی ہوں کہ آپ یہ سب کچھ اپنے دوسرے بچوں کو بتانا نہیں چاہتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ کے دونوں بیٹے اور بیٹیوں کو اِس

بارے میں معلوم ہوجائے کہ میں آپ کے لیے کتنی اہم ہوں اور آپ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی، آپ کی ماہرو۔‘

ماہرہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’یہ تصویر میری پہلی فلم ’بول‘ کے پریمیئر کے موقع پر 2011 میں لی گئی تھی۔‘

ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی یہ تصویر اور پیغام پرعاصم رضا نے کمنٹ کیا اور کہا کہ اور عزیز ماہرو، میرے بیٹے اور بیٹیاں جانتے ہیں کہ میرے لیے اُن سب میں سے سب سے زیادہ اہم کون ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہیں کوئی شک نہیں ہے، میں بھی آپ سے لفظوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔‘

یاد رہے گزشتہ قبل اداکارہ ماہرہ نے اس بات کا انکشاف ایک ویب شو میں بھی کیا تھا۔

Advertisement

اداکارہپ نے بتایا تھا کہ وہ جس سے محبت کرتی ہے ان کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

ماہرہ نے کہا تھا اس بارے میں وہ مزید ابھی نہیں بتانا چاہتی ہیں۔

عاصم رضا کی شریک حیات سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف ہیں۔

واضح رہے کہ عاصم رضا کی عائلہ مشرف سے دو بیٹیاں ہیں جن کا نام مریم رضا اور زینب رضا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version