اداکارہ ہاجرہ یامین، دعا گو ہیں کہ کراچی کی مصروف اور رنگین زندگی جلد بحال ہو گی

پاکستان کی اداکارہ ہاجرہ یامین نے کورونا وائرس کے حوالے سے کراچی کی مصروف اوررنگین زندگی کے حوالے سے بات کی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ، وہ دعا گو ہیں کہ کراچی کی مصروف اوررنگین زندگی جلد بحال ہو گی۔
اداکارہ ہاجرہ یامین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ ہمیں شہر قائد کراچی کی گلیوں کی ہلچل اور مصروفیت بھری زندگی ایک بار پھر دیکھنےکو ملے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ سب جلدی سے گزر جائے تاکہ ہم کراچی کی سڑکوں پر دوبارہ پوز بنا کر تصویریں لے سکیں۔
یاد رہے کہ ہاجرہ یامین پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔
واضح رہے کہ ہاجرہ یامین نے پاکستان کی فلموں اور ڈراموں دونوں میں اداکاری کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News