گلوکار امانت علی,آپ لوگ مستحق لوگوں کی مدد ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتے ہیں؟

پاکستان کے معروف گلوکار امانت علی نے فنکاروں سے سوال کیا ہے کہ آپ لوگ مستحق لوگوں کی مدد ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار اور دیگر صاحب استطاعت افراد اِن مستحق لوگوں کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہےجس کی وجہ سے دیہاڑی کمانے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اِن ہی تصاویر کو دیکھتے ہوئے معروف گلوکار امانت علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔
امانت علی نے کہا کہ ’مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ جب کوئی بھی فنکار ضرورت مند لوگوں کی مالی مدد کرتا ہے یا اُن کے لیے کچھ بھی کرتا ہے تو ہمیشہ کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتا ہے۔
‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے حضرت اما م علیؓ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا :
’کسی کو خیرات دیتے ہوئی اُس کی آنکھوں میں بھی نہیں دیکھو‘
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’یہاں تو پوری دُنیا کو دِکھایا جاتا ہے۔‘ امانت علی کی اِس پوسٹ پر معروف گلوکارہ نتاشہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں دوسروں کے بارے میں نہیں جانتی لیکن مجھے لگتا ہے کہ فنکاروں کے لیے یا معروف شخصیات کے لیے ایسا کرنا بہت ضروری ہے۔
نتاشہ بیگ نے کہا کہ ’لوگ اِن شخصیات کے پیروکار ہوتے ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ شخصیات کو ایسے کام کرتا دیکھ کر خود بھی ایسے نیک کام کرسکتے ہیں۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر متعدد فنکاروں نے مدد کرنے کی تصاویر شئیر کی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ایک بحث بھی چھڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

