Advertisement

حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت کیا؟

حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھ کر نکاح  کے موضوع  پر بحث کررہے ہیں ۔

اللہ خیر کرے،

 حریم شاہ نے ویڈیو کے آغاز میں اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کی اور کہا میں قسم کھا کر کہتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا اشتیاق ہوا ہے اور نہ ہی کسی کے ذریعے مفتی صاحب سے ملنے کے لیے رابطہ کروایا ہے۔

حریم شاہ نے کہا مفتی صاحب مختلف چینلز پر جاکر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں نے اس کو گلے لگالیا، کبھی کہتے ہیں میں نے اس سے نکاح کرلیا، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔

 ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مزید کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیے اور میں قسم کھاتی ہوں کے نہ میں نے ان کو کوئی پیغام دیا ، نہ ہی سیلفی لی ، نہ ہی ملی ہوں اور آمنے سامنے آج میری ان سے ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی یہاں تھوڑی سی وضاحت کردوں کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ حریم شاہ کو گلے لگانے سے متعلق باتیں میں نے نہیں کی ۔

مفتی قوی صاحب کے جواب پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو بطور ثبوت موجود ہے میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے شو میں جاکر نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد اس (حریم شاہ) نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے، حریم شاہ نے مزید کہا میں آپ کی بیٹی کی جگہ ہوں اور بیٹیوں سے لوگ نکاح کرتے ہیں۔

مفتی صاحب نے  حریم شاہ کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ ان اینکر کی بات ہے جن کا ذہن اس طرف گیا ہے کہ شاید مفتی صاحب نے جو شادی یا نکاح کیا ہے وہ حریم شاہ سے کیا ہوا ہےاور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اینکر یہ سوچ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version