Advertisement

شمعون عباسی اور محب مرزا سمیت 21 پاکستانی شہری تھائی لینڈ میں پھنس گئے

شمعون عباسی اور محب مرزا

 پاکستان کے نامور اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی اور محب مرزا سمیت 21 پاکستانی شہری تھائی لینڈ میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے.

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ایئرلائنز بند کرنے کے بعد سے کئی پاکستانی دنیا بھر میں پھنس گئے تھے۔

یاد رہے کہ اداکاروں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ بنکاک کے لیے خصوصی پرواز چلا کر ان پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔

دوسری جانب اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی اور محب مرزا سمیت 21 پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کا گروپ ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے فروری میں تھائی لینڈ پہنچا تھا۔

فلحال شوٹنگ ختم ہونے کے بعد پورا عملہ بنکاک سے 140 کلومیٹر تھائی لینڈ کے علاقے کچناپوری میں موجود ہے۔ اس حوالے سے اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دوسرے ممالک میں پھنسے مسافروں کو پاکستان لارہی ہے۔

Advertisement

تاہم ان ملکوں کی فہرست میں تھائی لینڈ شامل نہیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں حکومت سے اپیل کی اس وقت بنکاک سے پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں لیکن اگر تھائی لینڈ نے بھی فضائی حدود بند کردی تو پھر مسائل مزید گمبھیر ہوجائیں گے۔

اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ موجود لوگ صحت عامہ کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بس حکومت سے گزارش ہے کہ ہماری وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کو روکنے کے لیے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سمیت کئی شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version