Advertisement

معین اختر کو ہم سے بچھڑے نو برس بیت گئے

معین اختر

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈری مزاحیہ اداکار معین اختر کو اس جہان فانی سے کوچ کیے 9 برس بیت گئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری مزاحیہ اداکار معین اختر کی 9 ویں  برسی آج منائی جا  رہی ہے۔

معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز 6ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔

لیجنڈ اداکارمعین اخترنے ریڈیو ٹی وی اور فلم میں ادا کاری کے کئی یاد گا جوہر دکھائے، چوالیس سال تک کامیڈی اداکاری گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً ہرشعبے میں ہی کام کیا۔

معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا، فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement

معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نوسر، عید ٹرین اور کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں

لیجنڈری فنکارمعین اخترکا69واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے

معین اختر نے 1974 میں فلم، تم سا نہیں دیکھا، مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں بھی اپنے کام سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا جس پر انھیں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔

فن کی دنیا میں مزاح سے لیکر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختروہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلیویژن کی تاریخ نامکمل  رہے گی۔

شو بزنس کے ہر شعبے میں نظر آنے والے فنکار معین اختر 22 اپریل سن 2011ء کوکراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے لیکن ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے چہروں پر موجود مسکراہٹوں میں زندہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version