ہانیہ عامر ، مجھ سے جیتنے والا کوئی نہیں

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر لاک ڈاون میں کس کو یاد کرنے لگیں؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اکیلی کمرے میں بیٹھی لُڈو کھیل رہی ہیں۔
یاد رہے کورونا کی وجہ سے دنیا کہ بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
لاک ڈاون کی وجہ سے شوبز انڈسڑری سے تعلق رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا کے قرب ہو گئے ہیں تا کہ مداحوں سے گھروں میں رہ کر بھی تعلق کو بر قرار رکھ سکے۔
اداکارہ ہانیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ہانیہ گیم جیتنے کے بعد دوستوں کے ساتھ اس مزے کو انجوئے نا کرنے پر افسردہ ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ یہ کیا منظر ہے کہ میرے ساتھ بورڈ گیم کھیلنے والا کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے گیم کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے گیم جیتنے والا کوئی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے کہا کہ میں بور ہورہی ہوں مجھے کوئی بچالو کیونکہ میں اپنے دوستوں کو بہت یاد کر رہیں ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

