Advertisement

تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنےکی وجہ بتادی

مہوش حیات

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے اب تک بالی وڈ انڈسٹری میں کیوں کام نہیں کیا اس کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے جانے والے انٹرویو میں بالی وڈ میں نا کام کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آخر اب تک آپ نے کیوں بالی وڈ میں کام نہیں کیا۔

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا اداکارہ مہوش نے جواب دیا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

یاد رہے اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بھی مختلف موضوعات پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئےنظر آتی ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا  کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے۔

انہوں کہا میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔’بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے اور یہ بات بہت بے عزتی کی ہے۔

واضح رہے کہ مہوش نے کہا جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے ایسا کام بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version