Advertisement

زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم ریلیز

22 مئی کو کراچی میں گرنے والی پی آئی اے کی پرواز PK8303 میں جاں بحق ہونے والی مشہور ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم یوٹیوب پر جاری کردی گئی ہے۔

فلم کی ہدایات احمد صارم نے دی تھیں ، فلم زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی۔

اداکارہ صبا قمر نے فلم میں کہانی سنائی جس میں زارا کو دو خواتین کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو بالکل مختلف زندگی گزار رہی ہیں لیکن ان کی خواہشات ایک جیسی ہیں۔ فلم میں سکے کے دو رخ دکھائے گئے ہیں۔

ہدایتکار احمد صارم نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال اس فلم کی کہانی لکھی تھی، اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی۔
اپنی اس کہانی کے لئے صارم نے زارا عابد سے رابطہ کیا جو فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئی تھیں۔

Advertisement

احمد صارم کے یوٹیوب چینل کا نام قصہ نگری ہے اور اس چینل کی پہلی ویڈیو ‘سکہ’ ہے جس میں زارا عابد نے اداکاری کی۔

زارا عابد پاکستانی فیشن انڈسٹری میں تیزی سے عروج پر آرہی تھیں اور اس سال ہم اسٹائل ایوارڈز میں انہوں نے بیسٹ فیملی ماڈل کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

انہوں نے انڈسٹری کے تقریبا تمام معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا تھا اور ثنا سفینہ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑے اسکرین میں قدم رکھنے والی تھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version