علی ظفر خواجہ سرا برداری کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر خواجہ سرا برداری کی مدد کے لیے آگے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر فاؤنڈیشن نے لاہور کی خواجہ سرا برداری میں راشن تقسیم کیا۔
Yesterday, we distributed Rashan amongst our Transgender community and all I can think of is why have we not taken enough steps so far to make them feel as an equal part of our society? We must break these shackles based on taboos if we want to move on and progress. #Covid_19 https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2020/05/252052/amp/
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 21, 2020
یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ پریشان ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے بہت سے ممالک میں لاکڈاون نافز ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدودہے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
پاکستان میں بھی لاک ڈاون نافز ہے تاکہی خود اور لوگوں کو لکورونا کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے وبا سے تو محفوظ رہنا ممکن ہوا لیکن اِس مشکل گھڑی میں روز کی دہاڑی کمانے والے افراد جہاں پریشان ہیں۔
اس ہی وجہ سے صاحب استطاعت افراد اُن کی مالی امداد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’علی ظفر فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے خواجہ سرا برداری میں تقسیم کیے گئے راشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا۔
علی ظفر نے کہا کہ ’ہم نے خواجہ سرا برادری میں راشن تقسیم کیا جس کے بعد میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ہم نے اب تک خواجہ سراؤں کو معاشرے میں برابری کا مقام دینے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے؟‘
علی ظفر نے لکھا کہ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ بیڑیاں توڑنی ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سب کو برابر کے حقوق دینے ہوں گے۔
واضح رہے کہ’علی ظفر فاؤنڈیشن‘ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت غریب مزدوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی عملی مدد کے لیے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News