اداکار عدنان صدیقی نے ’ ولورین ‘ کا روپ دھار لیا

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو ان کے بچوں نے ایکس مین کے کردار ’ ولورین ‘ کا روپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے تصاویر شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی منفرد انداز کی دو تصاویر پوسٹ کی۔
اداکار عدنان صدیقی نے اپنی تصویر پر لکھا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین وقت ہے تو کیوں نہ ہم بچوں کو اپنی تخلیقی صلاحیت خود پر آزمانے کا موقع دیں۔
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ دیکھیں میرے بیٹے ماسٹر زید نے مجھے ولورین کا اچھا روپ دے کر ڈائریکشن، اسٹائلینگ اور فوٹوگرافی کی فیلڈ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔
آپ جس کےساتھ کام کرتے ہیں وہ مرکیوں جاتاہے؟
واضح رہے اس سے قبل عامر لیاقت نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کررہے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان شوبز دنیا کے معتبر نام اداکار عدنان صدیقی کو اپنے پروگرام میں بطور میزبان مدعو کیا تھا۔
شو کے دوران سوال جواب کے ایک سیشن میں عامر لیاقت نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی کو ایک ایسا جملہ کہہ ڈالا جس کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

