مہوش حیات ، انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگئی

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے رشی کپور کے حوالے سے کہا کہ انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار آنجہانی رشی کپور کو خراج عقیدت پیش کیا۔
The entertainment industry has lost another stalwart, another legend. 2020 is turning out to be one screwed up year. Proves the fragility of life .. how temporary it is and that we should cherish, value and love those around us while they're still with us.. RIP #RishiKapoor
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 30, 2020
اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ سال 2020 بہت بھاری پڑگیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکار رشی کپور جمعرات کو 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مہوش حیات نے کہا کہ اس سال زندگی کی بے ثباتی سامنے آئی ہے، یہ سب کچھ کتنا مختصر اور عارضی ہے۔
اداکارہ نے مزید اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگ جب تک ہمارے درمیان اور اردگرد ہیں، ہم انہیں پیار کریں اور انہیں اہمیت دیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دو اداکار عرفان خان اور رشی کپور زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

