Advertisement

فیشن جرنلسٹ ملیحہ رحمان نے’ارطغرل غازی‘ سے متعلق پیغام جاری کر دیا

ڈرامے’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چل رہی ہے اس ہی حوالے سے فیشن جرنلسٹ ملیحہ رحمان نے بھی ایک پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام پوسٹ کیا ہے۔

فیشن جرنلسٹ نے کہا کہ اگر ترکش ڈرامے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جائیں گے تو ہمارے فنکاروں کا کیا ہوگا؟

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘ پر بہت سے اداکار خوش تو بہت سے ناخوش نظر آرہے ہیں۔

Advertisement

ملیحہ رحمان نے پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ انسٹاگرام پر ارطغرل کے حوالے سے ہونے والی بحث کہ (ارطغرل کو سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جانا چاہیے یا نہیں) کے بارے میں نہیں جانتے تو اب جان جائیے۔

ملیحہ رحمان نے کہا کہ نامور اداکار شان شاہد ارطغرل کے بارے میں کہتے ہیں کہ سرکاری چینل جو کہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چل رہا ہے اس پر غیر ملکی ڈرامے نہیں بلکہ مقامی ڈرامے نشر کیے جانے کی ضرورت ہے۔

جبکہ اداکار یاسر حسین نے بھی ’ارطغرل غازی‘ کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ ترکش اداکاروں اور ڈراموں نے پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے پاکستانی ڈراموں کا وقت لے لیا ہے۔

یاسر نے مزید کہا کہ ترک ڈارمہ سے ہمارے مقامی فنکاروں کی آمدنی میں کمی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ منشا پاشا نے ترک ڈرامے کی حمایت کہ اور کہا کہ پاکستانی ڈرامے غیر ملکی ڈراموں کی طرح شاندار اس لیے نہیں ہوتے کیونکہ ہمارے پروڈیوسرز کو حکومت سپورٹ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ بہترین ڈرامے بنانے کے لیے حکومت کی مدد ضروری ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اداکارعثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ترکش ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں اس سے مقامی ڈبنگ فنکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگااور اُمید ہے کہ اس ڈرامے کی نشریات سے حاصل ہونے والی رقم ارطغرل جیسے پاکستانی ڈرامے بنانے کے لیے استعمال کی جائے۔

ملیحہ رحمان نےاپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا یہ بحث یہاں ختم ہوگئی ہے۔

ملیحہ رحمان نےاپنی پوسٹ میں اس ابت کی وجاحت دی کہ پاکستان میں ارطغرل غازی نے یوٹیوب پر تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں، اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے۔

ملیحہ رحمان نےاختتام میں مزاح اناداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو ہمارے صابن ، کپڑوں اور شیمپو کے اشتہارات میں بھی دیکھ رہی ہوں؟

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ ایک لمبی بحث ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بحث کہاں جا کے اپنے سفر کا اختتام کرئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version