علی ظفر کا نیا کلام ’بے کس پر رحم کیجیے‘ جاری

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کا نیا کلام ’بے کس پر رحم کیجیے‘ جاری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک کلام کے ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
علی ظفر نے کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں اللّہ تعالیٰ سے فریاد کرتے ہوئے اپنا نیا کلام جاری کیا ہے۔
Rendered one of my favourite compositions, Bekas Pe Karam Kijiye| A “faryad” فریاد for difficult times | Ali Zafar https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2020/05/790029/amp/. Hope it brings you peace.
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 18, 2020
علی ظفر کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو2 منٹ 57 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔
گلوکارعلی ظفر نے ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو کے لنک میں لکھا کہ یہ میرا ایک پسندیدہ مجموعہ ہے جو میں نے آپ سب کے لیے پیش کیا ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ یہ کلام اِس مشکل وقت میں ہم سب کے لیے ایک ’فریاد‘ ہے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ اِس کو سُننے کے بعد آپ کو سکون ملے گا۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ ہم سب اس وقت بہت ہی مشکل دور سے گُزر رہے ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو دُعا سے حاصل نہ کی جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اِس بابرکت مہینے میں میرے ساتھ اِس ایک عاجزانہ دُعا میں شریک ہوجائیں تاکہ دُنیا بھر میں سب کو صحت مند اور خوشیوں سے بھری زندگی مل سکے۔
علی ظفر کے اس نئے کلام کی ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 11 ہزار سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر کے اِس نئے کلام کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

