نمرہ خان ، زندگی کے ہر ایک قدم سے سبق حاصل کریں

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے ماضی سے کیا سکھا ، مداحوں کو بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پرانی تصویر پوسٹ کر دی۔
https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2020/05/854390/amp/
اداکارہ نے ماضی میں ہونے والے کار حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنا خوفناک ماضی یاد کرلیا۔
اداکارہ نمرہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ ویل چیئر پر بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویر اُن کی تباہ شدہ گاڑی کی ہے۔
یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔
نمرہ خان نے پوسٹ کی جانے والی کیمشن میں لکھا کہ اگر میں آپ کو 5 سال پیچھے لے جاؤں تو میں ابھی بھی یہ بیان کرنے میں ناکام ہوں کہ عورت کون ہے اور مرد کون ہے۔
نمرہ نے کہا کہ مرد ، نہ عورت، صرف ایک روح ہوتی ہے جو آپ کو شفا بخشنے، آگے بڑھنے اور مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ آپ کی مثبت سوچ اور آپ کا اپنا عزم ہی آپ کو زندگی کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ زندگی کے ہر ایک قدم سے سبق حاصل کریں۔
https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2020/05/854390/amp/
نمرہ خان کی اِس پوسٹ پر پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھےتمہاری زندگی کا وہ خوفناک وقت یاد ہے، خد ا کا شُکر ہے کہ تُم محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اختتام مینن لکھا کہ جو آج آسان نہیں ہے وہ کل آسان ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News