Advertisement

سرکاری ٹی وی کا آفیشل یوٹیوب چینل بند

پی ٹی وی

پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل یوٹیوب چینل پی ٹی وی ہوم کاپی رائیٹ قوانین کی خلاف ورزی کی  وجہ سے بند ہوگیا ہے لیکن پی ٹی وی کی انتظامیہ کے پاس کاپی رائیٹ کلیم کیخلاف اپیل کیلئے کچھ دن باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے کئی ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی ہوم اور اس کے سٹیلائیٹ چینل پر نشر ہوئے تاہم پی ٹی وی کے پاس ان ڈراموں کے ڈیجیٹل رائیٹس نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور متعلقہ لوگوں سے رابطے میں ہیں، گوگل سے بھی رابطہ کیا گیا اور یقین ہے کہ پی ٹی وی ہوم کا یوٹیوب چینل بحال ہوجائے گا۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ یہ سارا مسئلہ دو ڈراموں کے ساتھ آیا اور کاپی رائیٹ کی وجہ سے ڈاٹ ریپبلک میڈیا کی اسٹرائیک پر پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل پی ٹی وی ہوم چینل بند ہوگیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی کئی دیگر چینل بھی چلاتا ہے جن میں اسپورٹس، نیوز، نیشنل، گلوبل اور ہوم بھی شامل ہیں۔

Advertisement

پی ٹی وی ہوم سرکاری چینل کا انٹرٹینمنٹ چینل ہے جس پر ڈرامے، گانے اور دیگر تفریحی پروگرام  نشر کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version