اداکارہ روبینہ اشرف کرونا وائرس سے صحتیاب

پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی ہے، اداکارہ اب کورونا سے نجات پر بخیریت اپنے گھر پر ہیں۔
انسٹاگرام پر روبینہ اشرف نے اپنے دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور کورونا وائرس سے صحتیابی کے لیے محبت بھرے پیغامات اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انسٹاگرام پر روبینہ اشرف نے اپنے دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے میں مدد دینے کے لیے میرے بدّو نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک بہترین یاد گار تصویر بھیجی۔
پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں نے مجھے محفوظ رکھا ہے، میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ۔
یاد رہے کہ روبینہ اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم اس دوران ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں چھ روز قبل نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارہ روبینہ اشرف کے اہلخانہ نے تمام مداحوں سے ان کی صحت کی بہتری کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔
روبینہ اشرف جلد ہی گھر منتقل ہو جائیں گی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا کی وجہ سے ان ک طبیعت نا ساز تھی تاہم اہل خانہ کے مطابق روبینہ اشرف کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

