اداکار شان شاہد کا ارکان پارلیمنٹ کے نام پیغام

‘عام آدمی کے حقوق سیاسی نعروں میں رہ گئے ہیں’
پاکستانی نامور اور معروف اداکار شان شاہد کی جانب سے ملک کے پارلیمنٹیرئنز کے نام اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئنز چاہے جس بھی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں یا جس بھی لیڈر کے پیروکار ہیں، آپس میں لڑنا بند کریں اور عوامی مفاد کے لئے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ تمام نئے قوانین اور بلوں کو پاس کیا جائیں جس سے عوام کا تحفظ ملیں اور فائدہ بھی ہو۔
اپنے ایک پیغام میں اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی میں کسی بھی خواب کو آپ اپنی ہمت سے حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ میں باہمت رہوں تاکہ کامیاب رہ کر اپنے خواب کو حقیقت بنا سکوں۔
اداکار شان شاہد نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری خواہش ہے کہ میرا ملک پاکستان ترقی کرتا رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News