Advertisement

عورت مارچ کا صدر پاکستان کو خط، علی ظفر کی لیگل ٹیم حقائق سامنے لے آئی

پاکستانی گلوکار علی ظفر کو پرائید آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے کے معاملے پر صدر مملکت کو عورت مارچ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا جس میں عورت مارچ کی جانب سے اعتراضات ظاہر کئے گئے تھے۔

اس ضمن میں علی ظفر کی لیگل ٹیم کی جانب سے جواب سامنے آگیا ہے جس میں ان کی جانب سے حقائق بتائے گئے ہیں۔

لیگل ٹیم کے جواب کے مطابق عورت مارچ تنظیم کی جانب سے صدر پاکستان کو لکھے خط میں غلط بیانی کی گئی ہے اور عورت مارچ کا خط علی ظفر کو بدنام کرنے کی مہم ہے کہ جب انہیں سرکاری اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔

بدقسمتی کی بات ہے کہ عورت کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم بدنام کرنے کی  مہم کا حصہ بن رہی ہے کیونکہ اس وقت علی ظفر پر کسی طرح کا کوئی کیس زیر التو نہیں ہے لیکن علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیس زیر التو ہے۔

لیگل ٹیم کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے حراسمنٹ کی دائر شکایت کو صوبائی محتسب، گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ خارج کرچکی ہے جبکہ میشا شفیع کے ہتک عزت کا کیس عدالت نے علی ظفر کے کیس کے نتیجے تک روک رکھا ہے کیونکہ علی ظفر نے بھی میشا شفیع پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا کیس دائر کررکھا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ عورت مارچ کی جانب سے علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر صدر پاکستان کو خط لکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version