لیجنڈری اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر و لیجنڈری اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے ہیں۔
ادکار دانش نواز نے مرزا شاہی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، مرزا شاہی چند روز سے سول اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق مرزا شاہی کا چند روز پہلے ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔
مرزا شاہی نے 1965 میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔
ہائے جیدی، عید ٹرین میں بھی مرزا شاہی کے کرداروں کو خوب پسند کیا گیا تھا جبکہ مرزا شاہی نے فلم چکوری، چھوٹے صاحب سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
گزشتہ دنوں اداکار یاسرنوازنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے مرزا شاہی کے زیرعلاج ہونے سے متعلق بتایا تھا۔
یاسر نے لکھا تھا کہ ” برائے مہربانی مرزا شاہی صاحب کیلئے دُعا کریں ، ان کی حالت تشویشناک ہے اورآپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ مرزا شاہی نے یاسر نواز کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ نادانیاں میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ معروف ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ میں بھی مرزا شاہی کا کردار خوب پسند کیا گیا تھا۔
اس سے قبل دسمبر 2018میں مرزا شاہی کے انتقال کر جانے کی جھوٹی اطلاعات زیرگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیوبیان میں پُرمزاح انداز میں بتایا تھا کہ ابھی میں زندہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

