Advertisement

عورت قبر میں بھی محفوظ نہیں، عائشہ عُمر

Ayesha Omer strongly defend herself on dressing on social media

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ، گلوکارہ ، ما ڈل اور میزبان عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں عورت سڑکوں پر، بازاروں میں، اپنی گاڑیوں میں، اپنے گھروں میں اور اپنی قبروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ لاہور موٹروے واقعے پر مرد اتنے حیران کیوں ہیں۔

Advertisement

مردوں سے سوال کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ کیا پہلی بار اِس ملک میں کسی عورت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے؟

Advertisement

ایک اور ٹوئٹ میں عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ وہ دنیا بھر میں رات ایک بجے بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں ایسا نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ کا یہ بیان پنجاب پولیس کے افسر اور سی سی پی او لاہور کے عہدے پر موجود عمر شیخ کے ایک ٹی وی بیان کے بعد سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے  موٹر وے پر گجرپور کے مقام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version