اداکارہ یاسرہ رضوی نے سب کے دل جیت لیے

پاکستان کی ناموراداکارہ یاسرہ رضوی کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر اور شاعری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ یاسرہ رضوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آج صبح نئی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ و رائٹر یاسرہ رضوی کی اردو ادب میں دلچسپی سے متعلق تو ہر کوئی جانتا ہے۔
یاسرہ رضوی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے یاسرا نے ساتھ میں ایک شعر بھی لکھا ہے۔
اداکارہ نےلکھا کہ
’ اِک آس کو لے کر جیتا ہے
اور روز اُسی پہ مرتا ہے۔‘
یاسرہ کے مداحوں کی جانب سے اس شعر پر خوب داد مل رہی ہے جبکہ اداکارہ سعدیہ غفار نے یاسرہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں شہزادی قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر، ویڈیوز اور پسندیدہ شاعری شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News