Advertisement

ہونٹوں کی سرجری کے حوالے سے ہانیہ عامر کی وضاحت

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ہانیہ عامر کے ہونٹ زیادہ نمایاں ہورہے تھے لیکن انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی تھی کہ اداکارہ نے یہ سرجری کروا کر اپنا چہرہ بگاڑ لیا ہے۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ہونٹوں کی سرجری نہ کرانے کی تصدیق کی اور اپنی تصاویر میں ایسا لگنے کی وجہ بتائی۔

Advertisement

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ان کے دوست نے انہیں بتایا کہ جس فلٹر کی وجہ سے وہ بدنام ہورہے ہیں تو اس میں اسکیل کو پکڑ کر نیچے لائیں تو ہونٹ نارمل ہوجاتے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اُن کی چند تصاویر پر مداحوں کا کہنا تھا ہانیہ عامر اب مزید خوبصورت نہیں  رہی ہیں ۔

دوسری جانب ہانیہ عامر نے رواں سال کے اوائل میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی تھیں۔

اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ نےشاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی اور اس نے اُن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔

Advertisement

جبکہ صار فین کا کہنا تھا کہ ’ہانیہ عامر عمر رسیدہ خاتون نظر آرہی ہیں‘ تو کسی نے کہا کہ ’سرجری کا نقصان، آپ مزید خوبصورت نہیں رہیں۔

یاد رہے کہ بہت کم عرصے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اُنہیں ٹریٹ دیتی رہتی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version