منال خان اور احسن محسن کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کو اُن کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے پروپوز کردیا ہے۔
ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اداکارہ منا ل خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں اُن کے مداح اُن کیلئے تعریفی پیغامات جاری کررہے تھے تو وہیں منال خان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام نے اُن سے محبت کا اظہار کردیا ہے۔
شیئر کردہ تصویر میں منال خان نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News