اداکارہ گوہر خان نے ٹک ٹاکر زید دربار سےمنگنی کرلی

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح ماڈل و اداکارہ گوہر خان نے بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، اس حوالے سے گوہر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید دربار کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن دونوں کی منگنی کی تصویر ہے۔
اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بھی بنایا ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی تصویر پوسٹ کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ادکارہ گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار 25 دسمبر کو نکاح کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

