کیا اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر ایمن تک پہنچ سکیں گی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر...

پاکستان کی اداکارہ عائزہ خان نے زندگی کو پر اسرار قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے ایک خوبصوت تصویر اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی ہے
عائزہ خان کی جانب پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے ایک بہت گہرا پیغام لکھا ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے ارد گرد کے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر محظوظ ہو رہی ہیں۔
عائزہ خان کی تصویر میں اُن کے عقب میں ایک خوبصورت نظارہ ہے جس میں نیلا آسمان، بادل اور جھیل بھی نہایت حسین نظر آ رہی ہے۔
عائزہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’زندگی ایک پر اسرار چیز ہے۔‘
یاد رہے کہ عائزہ کی اس تصویر پر چند منٹوں ہی میں ڈھیروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس بھی آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News