Advertisement

معروف پاکستانی اداکار فلم شوٹنگ کے لیے لندن پہنچ گئے

پاکستانی اداکار

معروف پاکستانی اداکار نسیم وکی اور قیصر پیا فلم شوٹنگ کےلیے لندن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ اپنی نئی آنے والی پنجابی فلم ’ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم  میں بھارتی پنجاب کے نامور فنکار بھی شامل ہیں جن میں اداکار گپی گریوال، اداکارہ نیرو باجوہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں بھارت اور پاکستانی پنجاب کے نامور فنکاروں کی موجودگی کی وجہ سے ماہرین اسے بڑی فلم قرار دے رہے ہیں۔

ہمبل موشن پیکچر اور اوم جی پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم کو یوکے پنجابی فلم کا نام دیا جارہاہے۔

Advertisement

فلم کی دیگر پاکستانی کاسٹ میں معروف اداکار قیصر پیا اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔اداکار نسیم وکی اور قیصر پیا برطانوی ویزہ تاخیرسے ملنے کی وجہ سے وقت پرشوٹنگ کا حصہ نہیں بن سکے۔

قیصر پیا اورنسیم وکی کے فلم میں رہ جانے والے سینز کو عکس بند کیا جارہاہے۔

لندن سے بول نیوز کے نمائندے معین زبیر سے گفتگو میں اداکار نسیم وکی نے کہا کہ فلم میں ان کے کردار کو مداح بے حد پسند کریں گے۔

اداکار نسیم وکی نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیروں۔فلم پھٹے دیندے چک پنجابی آئندہ سال عید الضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
اداکارہ سوناکشی سنہا کا سلمان خان کے متعلق اظہار خیال
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
Next Article
Exit mobile version