Advertisement

فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

پاکستان کے سب سے زیادہ پیارے  اور مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

چند برس قبل نکاح کے بندھن میں جڑنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین  کی اب علیحدگی کی خبریں متعدد ویب سائٹ پر جاری ہوچکی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ دوںوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

فرحان سعید اور عروہ کے درمیان علیحدگی، والد نے خبروں کی تردید کردی

پاکستانی شوبز کے مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ کے درمیان علیحدگی...

 یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں لیکن اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Advertisement

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  جوڑے نے شادی کے تین سال بعد باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی علیحدگی کی وجوہات دونوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ اور متضاد اختلافات بنے ہیں ۔

ان دونوں کی جانب سے باضابطہ بیان میں ابھی تک اس خبر سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  نامور ٹی وی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی۔

Advertisement

دونوں کے نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی  تھی    جس  میں دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی  تھی۔

 نکاح کی تقریب میں عروہ حسین نے گھاگرہ پہن رکھا تھا جبکہ گلوکار فرحان سعید نے سفید قمیض اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version