Advertisement

زائرہ وسیم کی مداحوں سے درخواست

بالی وڈ

اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں سے درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اسلام کی خاطر زائرہ وسیم نے فلمی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم  کا مداحوں کے لیے اہم پیغام

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں...

زائرہ وسیم نے اُن کے فین پیچز سے اُن کی تمام تصویریں ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سے میری تصویریں ہٹانا مشکل کام ہے لیکن میری درخواست پر آپ فین پیجز سے تو تصویریں ہٹا ہی سکتے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے زائرہ وسیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

زائرہ وسیم نے امریکی سیاستدان کی ایک میم شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ’پیارے شائقین، میں ایک بار پھر آپ سے اپنا پیغام پڑھنے کو کہہ رہی ہوں۔

میم شیئر کرنے کے بعد زائرہ وسیم نے مداحوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے تو میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ میرے لیے آپ سب کی محبت عارضی نہیں ہے۔‘

دوسری جانب زائرہ وسیم نے کہا کہ ’میں اس بات کے لیے بھی آپ سب کی شُکر گُزار ہوں کہ آپ نے میرے ہر فیصلے میں مجھے سپورٹ کیا۔‘

زائرہ وسیم نے کہا کہ ’جس طرح آپ نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے مہربانی کر کے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیں اور میری تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دیں۔‘

Advertisement

اُنہوں نے بتایا کہ ’میں اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ اس میں میرے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔‘

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version